بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کیساتھ نئی فلم میں فواد خان کا کردار سامنے آگیا

فلم کی شوٹنگ لندن اور دبئی میں کی جائے گی


ویب ڈیسک July 22, 2024

پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے اسٹار فواد خان کی نئی بالی ووڈ فلم میں اُن کے کردار کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

فواد خان کے بھارتی مداح آٹھ سال بعد بالی ووڈ میں اُن کی واپسی پر پُرجوش ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار بہت جلد بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

اس نئی فلم کا نام تو منظرِ عام پر نہیں آیا ہے تاہم، فلم میں فواد خان کے کردار اور شوٹنگ کی کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: فواد خان نے بالی ووڈ فلموں میں واپسی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

بھارتی خبررساں ادارے فلم فیئر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فواد خان اپنی نئی بالی ووڈ فلم میں برطانیہ کے ایک شیف کا کردار ادا کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آرتی بگدی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ لندن اور دبئی میں کی جائے گی۔

کہا جارہا ہے کہ پری پروڈکشن کا کام مکمل ہونے کے بعد، بہت جلد فواد خان اور وانی کپور کی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Filmfare (@filmfare)


 

 

 


واضح رہے کہ فواد خان نے سال 2014 میں فلم 'خوبصورت' سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، اس فلم میں اُن کے ساتھ سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس کے بعد، اُنہوں نے بالی ووڈ فلم'کپور اینڈ سنز' اور 'اے دل ہے مشکل' میں بھی کام کیا تھا، ان تینوں فلموں کے بعد بھارت میں فواد خان کی فین فالوونگ میں اضافہ ہوگیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں