اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے ایک ہفتے میں 91 فلسطینی شہید

یرغمالیوں سے متعلق مذاکرات کے لیے اسرائیلی وفد جمعرات کو جائے گا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

اسرائیلی بمباری سے تباہ عمارتوں کے ملبے تلے درجنوں افراد پھنسے ہوئے ہیں:فوٹو:فائل

اسرائیل کے غزہ کے وسطی علاقوں پرجاری حملوں کے نتیجے میں 91 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کے غزہ پرایک ہفتے سے جاری حملوں میں اب تک 91 فلسطینی شہید اور 251 زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فورسزنے فلسطینی پناہ گزین کیمپ نصیرات پر ایک ہفتے کے دوران 63 بار حملے کیے۔


اسرائیلی بمباری سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ خواتین اور بچوں سمیت اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور ریسکیو اہلکاروں کو ملبے تلے افراد تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔ اکتوبر7 ،2023 سے اب تک اسرائیل کے غزہ پرحملوں میں 38 ہزار 983 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 89 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے اسرائیلی وفد جمعرات کو جائے گا تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی۔ اسرائیلی وزیراعظم رواں ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے۔
Load Next Story