کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان
شہر میں سمندری ہوائیں غیر فعال ہونے سے گرمی کا راج برقرار ہے
شہر قائد میں سمندری ہوائیں غیر فعال ہونے سے گرمی کا راج برقرار ہے تاہم مختلف علاقوں میں آج بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ دن بھر شمال مغربی اور مغربی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں؛ شدید گرمی اور حبس کے بعد کراچی میں موسلا دھار بارش
شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں دوپہر تک شدید گرمی تھی جس کے بعد مون سون بادل برسنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئی تاہم بارش کے بعد شہر میں پھر حبس ہوگیا۔