ارشد شریف قتل کیس نواز شریف و دیگر کیخلاف مقدمے کی درخواست پر سماعت ملتوی

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کے تبادلے اور نئے جج کی تاحال تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کردی گئی

(فوٹو: فائل)

ارشد شریف قتل سے متعلق کیس میں نواز شریف و دیگر کے خلاف مقدمے کی درخواست پر سماعت ملتوی ہوگئی۔



ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ارشد شریف قتل سے متعلق کیس میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف و دیگر ن لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے 22 اے کی درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 29 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔


اس موقع پر کیس کے حوالے سے درخواست گزار شاکر علی عدالت میں پیش ہوئے، تاہم کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ارشد محمود جسرا کے تبادلے باعث ملتوی کردی گئی۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ارشد محمود جسرا کے تبادلے کے بعد نئے جج کی تعیناتی تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

Load Next Story