اسلام آباد پولیس کا پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپہ سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن گرفتار

سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا


ویب ڈیسک July 22, 2024
سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی حسن جہانگیر ووٹو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لیا۔

پولیس نے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرتے ہوئے سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا۔

چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ خواتین پولیس اہلکار بھی تھیں جنہوں نے پی ٹی آئی خواتین کارکنان اور سیکرٹریٹ عملے کو بھی حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں؛ حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

ابتدا میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی گرفتاری کی بھی خبر آئی تھی تاہم بعدازاں پولیس نے اس کی تردید کردی۔

رؤف حسن کی طبیعت کی خرابی کے باعث بیرسٹر گوہر ان کے ہمراہ پولیس لائنز روانہ ہوئے تھے جہاں پولیس نے ان سے کہا کہ آپ کی کسی مقدمے میں گرفتاری مطلوب نہیں لہذا آپ روانہ ہوسکتے ہیں۔ پولیس نے انہیں گھر چھوڑ دیا جبکہ رؤف حسن تاحال پولیس لائنز میں زیر حراست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سیاسی حکومت کی ناکامی ہے، عمر ایوب

 

پولیس نے نہ صرف میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی اور فوٹیج بنانے نہیں دی بلکہ ویڈیو بنانے کی کوشش پر ایکسپریس نیوز کے نمائندے سے بدتمیزی بھی کی۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی منظوری لی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں