بشریٰ بی بی کا درج مقدمات کی تفصیل کیلیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
درخواست کے حتمی فیصلے تک پنجاب کے کسی مقدمے میں گرفتاری نہ ڈالی جائے، عدالت سے استدعا
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ایف آئی اے، پنجاب پولیس اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ ہوں۔ نیب کے توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔ تمام کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے جارہے ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ آئین اور قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ مجھ پر درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اوردرخواست کے حتمی فیصلے تک پنجاب کے کسی مقدمے میں گرفتاری نہ ڈالی جائے۔