پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا سیل انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب بنا ہوا تھا ذرائع

ڈیجیٹل سیل سے پاکستان مخالف پرو پیگنڈا کروایا جاتا تھا، ذرائع

پی ٹی آئی ڈیجیٹل میڈیا سیل سے شواہد تحویل میں لے لیے گئے،ذرائع:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں مرکزی دفتر میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل پر قانون نافذ کرنے والے ادارو ںے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب بنا ہوا تھا اور یہاں سے ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کروایا جاتا تھا۔اس جگہ سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا۔


مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن گرفتار

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اُس میں براہِ راست ملوث لوگوں کو ان کے تمام آلات اور ایکوپمنٹ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا ہے اور ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر ڈیجیٹل دہشت گردی کا گڑھ بنا ہوا تھا یہاں سے مقامی لوگوں کو بھڑکایا جاتا تھا اور پروپیگنڈا کیمپینز چلائی جاتی تھیں۔ ایسا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی طرف سے دی جانے والی معلومات پر کیا جاتا تھا۔
Load Next Story