ہیٹ ویو کے دوران لوڈشیڈنگ پر نیپرا سے جواب طلب
نیپرا اور کے الیکٹرک کے گٹھ جوڑ سے شہری مشکلات کا شکارہیں، درخواست گزار
سندھ ہائیکورٹ نے ہیٹ ویو کے دوران لوڈشیڈنگ سے متعلق درخواست پر نیپرا سے جواب طلب کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں ہیٹ ویو کے دوران لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ کے الیکٹرک نے درخواست پر جواب داخل کردیا جس میں کہا گیا کہ نارتھ وسٹا کے مکینوں کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔ سپریم کورٹ براہ راست عدالت سے رجوع کرنے کیخلاف فیصلہ دے چکی ہے۔ جس فیڈر پر نقصان ہوگا وہاں لوڈشیڈنگ کی جائیگی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کے الیکٹرک کا جواب غیر متعلقہ ہے اس کی کوئی اہمیت نہیں۔ درخواست گزاروں نے پہلے ہی نیپرا سے شکایت درج کر رکھی ہے۔ نیپرا نے شکایت پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ کے الیکٹرک کے مطابق کہ فیڈر "نو لاسز" میں آتا ہے۔ جب فیڈر نو لاسز میں ہے تو پھر لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے۔ کے الیکٹرک اپنی ہی پالیسی کی خلاف ورزی کررہی ہے اور نیپرا کوئی کارروائی نہیں کررہی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ نیپرا اور کے الیکٹرک کے گٹھ جوڑ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ مکین بروقت بجلی کا بل ادا کرتے ہیں مگر طویل لوڈشیڈنگ سے مسلسل اذیت دی جارہی ہے۔ عدالت نے نیپرا کو بھی آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 5 اگست تک ملتوی کردی۔