190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پرویز خٹک اور زبیدہ جلال پر جرح مکمل
اپنے بیان میں تصحیح کرنا چاہتا ہوں، پرویز خٹک کی جج سے استدعا، آپ درخواست دیں پھر یہ معاملہ دیکھیں گے، جج
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک اور زبیدہ جلال کے بیان پر جرح مکمل کرلی گئی، ریفرنس میں مزید ایک گواہ کا بیان قلم بند کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کوعدالت پیش کیا گیا، نیب کی جانب سے سردار مظفرعباسی اور امجد پرویز پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے چوہدری ظہیر عباس اوربشری بی بی کی طرف سے ایڈووکیٹ سلمان صفدر پیش ہوئے۔
سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک بیان پر جرح عدالت کے روبرو پیش ہوئے اوراپنا بیان دوبارہ پڑھا، انھوں نے نشاندہی کی کہ ان کے بیان میں یہ تھا کہ اضافی ایجنڈے پر مجھ سمیت کابینہ ممبران نے اصرار کیا کہ اس پر بحث کی جائے لیکن اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے زوردیا کہ اس معاملے کی فوری منظوری دے دی جائے۔
عدالت نے کہا آپ بیان میں تصحیح کے لیے درخواست دے دیں اس کو دیکھ لیں گے، زبیدہ جلال بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئیں اور وکلاء صفائی نے جرح مکمل کرلی۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر کا بیان ریکاڈ کیا گیا۔ عدالت نے مزید سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ 190 ملین پاونڈ سماعت میں 33 گواہوں کے بیان پر جرح مکمل ہوچکی ہے، مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ ہوا ہے۔ استغاثہ کے مجموعی طور پر 49 گواہ ہیں۔