چمن افغان حکام کا پاکستانیوں کو شناختی کارڈ پر افغانستان داخلے کی اجازت سے انکار

جب تک مرکزی حکومت اپنی پوزیشن واضع نہیں کرتی بولدک کا سفر موقوف رہے گا، افغان حکام


ویب ڈیسک July 22, 2024
فائل فوٹو

چمن میں پاسپورٹ اور ویزا کی شرط ختم ہوتے ہی افغان بارڈر کھل گیا تاہم افغان بارڈر حکام نے پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈ پر افغانستان داخلے کی اجازت سے انکار کر دیا۔

لیویز کے مطابق افغان حکومت نے پاکستانی شہریوں کو اپنی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی، پاکستانی اور افغان حکام کے مابین رابطے جاری ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ جب تک مرکزی حکومت اپنی پوزیشن واضع نہیں کرتی بولدک کا سفر موقوف رہے گا۔ لیویز حکام کے مطابق پاکستان تاجر اور افغان شہری بھی تذکرہ پر پاکستان داخل ہونے کے لیے افغان بارڈر پہنچے تھے۔

گزشتہ روز چمن شہر میں گزشتہ 10ماہ سے جاری دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا تھا جس کے بعد چمن کے لوگوں کو سفر کے لیے شناختی کارڈ اور افغان تذکرہ استعمال کرنے کی اجازت ملی۔

رہنماء پرلت کمیٹی کے مطابق پرلت دھرنا کمیٹی کے گرفتار رہنماوں کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |