شمالی وزیرستان میں سرکاری گرلز اسکول کو دھماکا خیز مواد سے اُڑا دیا گیا

گزشتہ شب کیے گئے دھماکے میں عمارت کے 7 کمرے مکمل منہدم ہو گئے، اسکول میں 255 طالبات زیر تعلیم تھیں، صوبائی وزیر


ویب ڈیسک July 22, 2024
(فوٹو: فائل)

شمالی وزیرستان میں سرکاری گرلز اسکول کو دھماکا خیز مواد سے اُڑا دیا گیا۔


صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کے مطابق گزشتہ رات 12 بجے نامعلوم افراد نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول فضل الٰہی زیرکی کو دھماکا خیز مواد سے اُڑادیا۔ دھماکے سے اسکول کے 7 کمرے مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔۔


اسکول میں 255 طالبات زیر تعلیم تھیں۔ دھماکے کے بعد ڈائریکٹریس ایجوکیشن اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔


وزیر تعلیم نے بتایا کہ اسکول کو دوبارہ بہت جلد فعال کردیا جائے گا۔قبائلی اضلاع میں تعلیمی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ اس قسم کے واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوتے۔ تعلیمی اصلاحات کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔


انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں