چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر میں مشاورت کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست

الیکشن ٹربیونل تشکیل کیلئے ججز نامزدگیوں کا اختیار چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ہے، الیکشن کمیشن کا نہیں، پی ٹی آئی


ویب ڈیسک July 22, 2024
الیکشن ٹربیونل تشکیل کیلئے ججز نامزدگیوں کا اختیار چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ہے، الیکشن کمیشن کا نہیں، پی ٹی آئی

تحریک انصاف نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونل تشکیل کیلئے دو آئینی عہدیداروں میں مشاورت کے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی دائر کردی۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے 4 جولائی کے حکم نامے میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی کوئی بنیاد نہیں بتائی گئی، عدالتی فیصلے میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی 4 اپریل کی الیکشن ٹربیونل کی نامزدگیوں کو بھی معطل نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن ٹریبیونلز؛ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن جلدازجلد بامعنی مشاورت کریں، سپریم کورٹ

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن ٹربیونل تشکیل کیلئے ججز نامزدگیوں کا اختیار چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ہے، الیکشن کمیشن کا ججز کی نامزدگیوں میں کوئی اختیار نہیں، سپریم کورٹ الیکشن ٹربیونل کی تشکیل فیصلہ کو معطل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

واضح رہے کہ عدالت عظمی نے الیکشن ٹربیونل تشکیل کیلئےچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر میں بالمشافہ مشاورت کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں