خلیل الرحمان کو ڈرامے کا جھانسہ دیکر اغواء کرنیوالی ملزمہ کا بیان ریکارڈ
خلیل الرحمان قمر سے 10 سے 15 دن تک فون پر بات ہوئی، ملزمہ
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کیا، ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی ہے اور ہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دیکر بھاری رقوم بٹورتی ہے۔
ملزمہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ اُس کی خلیل الرحمان قمر سے 10 سے 15 دن تک فون پر بات ہوئی اور چیٹ کے دوران ہی تصاویر کا تبادلہ بھی ہوا۔
آمنہ عروج نے مزید کہا کہ خلیل الرحمان قمر نے ملنے کا کہا تو میں نے اُنہیں گھر بلا لیا۔
ملزمہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کیساتھ اغواء کا واقعہ، خاتون سمیت 4افراد گرفتار
واضح رہے کہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمان قمر کو فون کرکے اپنے گھر بلایا تھا کہ وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہیں اور جب وہ خاتون کے گھر پہنچے تو مسلح افراد نے واردات کی اور اُنہیں اغواء کرلیا۔
خلیل الرحمان قمر نے اغوا کاروں کو بھاری رقم دی جس کے بعد اُنہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔