بڈھ بیر 8 افراد کے قتل کے 3 ملزمان ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے گرفتار

مقدمے میں نامزد ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سمیت 3 ملزمان کو کمرہ عدالت سے حراست میں لیا گیا


ویب ڈیسک July 22, 2024
قبل ازیں 8 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور اس کے 2 بیٹوں کو گرفتار کیا گیا تھا (فوٹو: فائل)

بڈھ بیر میں 8 افراد کے قتل کے 3 ملزمان کو ضمانت خارج ہونے پر کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور؛ بڈھ بیر میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 8افراد جاں بحق


انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ بڈھ بیر کے مقدمے میں نامزد ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سمیت 3 ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت جج محمد اقبال خان کے روبرو ہوئی، جس میں عدالت نے تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کردی ، جس پر پولیس نے تینوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے حراست میں لیا ۔


مزید پڑھیں: بڈھ بیر؛ جائیداد کے تنازع پر 8 افراد کے قتل میں ملوث باپ 2 بیٹوں سمیت گرفتار


دورانِ سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک عبید اللہ، شاموس اور عزیز الرحمٰن سانحہ بڈھ بیر مقدمے میں نامزد ہیں ۔ ملزمان پر دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے کا الزام ہے ۔ فائرنگ سے 4 خواتین اور 4 بچے (ایک ہی خاندان کے 8 افراد) جاں بحق ہوئے تھے۔ مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد تینوں ملزمان نے گرفتاری سے قبل عبوری ضمانت کی درخواست دی ۔


یہ بھی پڑھیں: بڈھ بیر؛ جائیداد کے تنازع پر 8 افراد کے قتل کے 3 ملزمان کی ضمانت میں مزید توسیع


پراسیکیوشن کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی ، جس پر پولیس نے تینوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں