کراچی گھر میں چوری کی واردات ملزمان فریج میں رکھا گوشت بھی لے گئے

چوری شدہ مال میں 2لاکھ سے زائد کی نقدی اور طلائی زیورات شامل ہیں، پولیس


Staff Reporter July 22, 2024
 ( فوٹو؛ فائل )

اورنگی ٹاؤن گھر میں چوری کی واردات کے دوران نامعلوم چور نقدی، طلائی زیورات اور فریج میں رکھا گوشت بھی لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کے علاقے سیکٹر ون سی میں گھر کے تالے کاٹ کر چوری کی واردات کے دوران ملزمان نقدی، طلائی زیورات اور فریج میں رکھا گوشت بھی لے گئے۔

چوری کی واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واردات کا مقدمہ اورنگی ٹاؤن تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان ٹھٹھہ گیا ہوا تھا جو دو روز بعد واپس آیا تو واردات کا علم ہوا، واردات کے دوران نامعلوم چور 2 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی، طلائی زیورات اور فریج میں رکھا گوشت بھی لے گئے۔

پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں