کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش گرمی کی شدت برقرار

کراچی میں سمندری ہوائیں تاحال غیر فعال ہیں

فوٹو : ایکسپریس نیوز

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش ہوئی ہے تاہم گرمی کی شدت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسٹیل ملز، ملیر، قائد آباد، نیشنل اسٹیڈیم، گلشن اقبال سمیت کے اطراف کے علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔


مزید پڑھیں؛ کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان

کراچی میں سمندری ہوائیں تاحال غیر فعال ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی تھی جس کے باوجود شہر میں گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی تھی۔
Load Next Story