37 ہزار کا روبوٹ 4 لاکھ ڈالر میں خریدنے کیخلاف درخواست پر سندھ حکومت کو نوٹس

لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے لیے روبوٹس کی خریداری کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، درخواست گزار

لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے لیے روبوٹس کی خریداری کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، درخواست گزار

سندھ ہائیکورٹ نے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے لیے زائد قیمت پر روبوٹس کی خریداری کیخلاف درخواست پر سندھ حکومت، محکمہ صحت، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

ہائیکورٹ میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے لیے زائد قیمت پر روبوٹس کی خریداری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔


درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے لیے نجی کمپنی سے فی سرجیکل روبوٹ 4 لاکھ یو ایس ڈالر میں خریدے جارہے ہیں۔ جبکہ اس کی اصل قیمت 37 ہزار یو ایس ڈالر بنتی ہے۔ جس کمپنی سے خریدے جارہے ہیں اس کمپنی کو ادائیگی بھی دبئی میں کرنی ہے۔ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی نے اس حوالے سے اخبار میں ٹینڈر بھی دے دیا تھا، جس پر مذکورہ کمپنی کو منتخب کیا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ٹینڈر کالعدم قرار دیا جائے۔ قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

عدالت نے سندھ حکومت، محکمہ صحت، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 29 اگست تک جواب طلب کرلیا۔
Load Next Story