امریکا نائٹ کلب میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی

پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی


July 22, 2024
امریکا کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی

امریکی ریاست مسیسیپی میں ایک نائٹ کلب کے باہر مسلح شخص نے باہر نکلنے والے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست مسیسیپی میں نائٹ کلب کے باہر کھڑے افراد پر ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 کے قریب افراد شدید زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مسلح شخص نے 3 نوجوانوں کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے بھگدڑ مچ گئی جس پر ملزم نے چاروں اطراف گولیاں چلائیں۔

زخمیوں کا اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 19 سال تھی۔ 16 زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں۔ نائٹ کلب میں ہونے والی فائرنگ کے واقعات میں زیادہ تر گینگسٹر ملوث ہوتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں