رندیپ ہودا کو زمینی تنازع میں کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

اداکار کی لیگل ٹیم نے جھوٹے الزامات لگانے پر ریوینیو اتھارٹیز کے خلاف 80 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوایا ہے

فوٹو ؛ انسٹاگرام

بالی وڈ اداکار رندیپ ہودا کو زمینی تنازع پر مدھیہ پردیش کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔


بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ نے کنہا نیشنل پارک کے پاس ایک زمین خریدی تھی تاکہ اس میں وائلڈ لائف کو قدرتی ماحول مل سکے۔



ریوینیو اتھارٹیز نے دعویٰ کیا کہ رندیپ ہودا نے زمین پر غیر قانونی تعمیرات کی ہیں اور انہیں اس کو جلد ختم کرنا چاہئے۔


کورٹ کی طرف سے جوائنٹ انسپیکشن کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اداکار نے اپنی زمین پر کوئی تعمیرات نہیں کی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں : فلم کیلئے 32 کلو وزن کم کرکے جان خطرے میں ڈال دی، رندیپ ہودا کا انکشاف


رندیپ ہودا کی لیگل ٹیم نے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے پر ریوینیو اتھارٹیز کے خلاف 80 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوایا ہے۔

Load Next Story