
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ حسن شاہ پولیس کی گرفت میں ابھی تک نہیں آسکا ہے لیکن مرکزی ملزم کی گرفتاری جلد متوقع بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم حسن شاہ نے بلیک میلنگ کے لئے گروہ بنا رکھا تھا جس میں خواتین اور مرد شامل ہیں۔
مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ٹیمیں ننکانہ صاحب سمیت دیگر مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خلیل الرحمان قمر اغواء کیس، پولیس نے ماسٹر مائنڈ کی شناخت کرلی
حسن شاہ بلیک میلنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کما چکا ہے، ملزمہ عروج فاطمہ سمیت 9 گرفتار ملزمان حسن شاہ کے لئے کام کرتے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔