سندھ کی عوام ڈجیٹل مردم شماری کو مسترد کر چکی ہے سسی پلیجو

موجودہ ڈجیٹل مردمشماری میں سندھی بولنے والوں کی تعداد کم دکھائی گئی، بوگس مردم شماری کو مسترد کرتی ہوں، سسی پلیجو


Staff Reporter July 23, 2024
(فوٹو: فائل)

پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام پہلے ہی ڈجیٹل مردم شماری کو مسترد کر چکی ہے، موجودہ ڈجیٹل مردمشماری میں سندھی بولنے والوں کی تعداد کم دکھائی گئی ہے۔اس بوگس اور من گھڑت مردم شماری کو مسترد کرتی ہوں۔

پی پی کی سینیٹر سسی پلیجو کا مزید اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پہلے ہی ٹھٹہ سمیت سندھ کی نشستیں مجرمانہ اور غیر قانونی طور پر کراچی کے حوالے کردی گئیں،جس کا حساب آنے والے وقت میں ضرور دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بجلی کی 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ٹھٹہ، سجاول کے لوگ سخت عذاب میں مبتلاہیں۔ واپڈا سمیت متعلقہ ادارے کوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں ہیں۔ سندھ سب سے زیادہ روینیو دیتا ہے، ٹھٹہ اور سجاول بدترین پانی اور بجلی کی کمی کا منہ دیکھ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں