وزیر تعلیم سندھ کی اسکالرشپ کے عمل کو ہر صورت میں یقینی بنانے کی ہدایت

نجی اسکولوں کے لیے لازمی ہے کہ تعلیمی سال کی شروعات میں داخلے کے اعلان کیساتھ اسکالرشپ کا بھی اعلان کریں، وزیر تعلیم


Staff Reporter July 23, 2024
(فوٹو: فائل)

وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے نجی اسکولز میں 10 فیصد طلبا کو فری شپ/ اسکالر شپ کے عمل کو ہر صورت میں یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

یہ ہدایت انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کے افسران کے ساتھ غیر رسمی اجلاس کے دوران ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رافیعہ ملاح اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا کہ نجی اسکولوں کے لیے لازمی ہے کہ تعلیمی سال کی شروعات میں داخلہ کے اسکول اعلان کے ساتھ اسکالرشپ کا بھی اعلان کے اشتہار بھی جاری کریں۔ نجی اسکولز کے باہر 10 فیصد طلبا کے لیے فری شپ/ اسکالر شپ کا اشتہار آویزاں کریں۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کمپلین سیل قائم کر کے آنے والی شکایات کا فوری ازالہ کرے۔ اسکول کے داخلہ کے تناسب پر 10 فیصد طلبا کو اسکالرشپ دینے کے عمل کی رپورٹ مرتب کی جائے۔ صوبے کے نجی تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے 10 فیصد مستحق اور میرٹ پر پورا اترنے والے طلبا فیس میں رعایت کے مستحق ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے فری شپ/ اسکالر شپ کے حوالے سے شکایات کے ازالے کے لیے کمپلین سیل قائم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں