ایف آئی اے کی کارروائی جعلی ڈپلوما بنانے والے گروہ کے 2 ارکان گرفتار

ملزمان اپنا انسٹیٹوٹ چلا رہے تھے، ایف آئی اے


ویب ڈیسک July 23, 2024
جعلی ڈپلوما بنانے والوں کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا:فوٹو:فائل

ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد نے جعلی ڈپلوما بنانے والے گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان ارسلان زاہد اور ذوہیب زاہد آئی آئی ایم کے نام سے انسٹیٹوٹ چلا رہے تھے اور جعلی ڈپلوما اور سرٹفیکیٹس کی تیاری میں ملوث تھے۔ ملزمان بھاری رقوم کے عوض جعلی ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ جاری کرتے تھے۔

جعلی ڈپلوما بنانے والے ملزمان کو اسلام آباد میں اسپشل جج سینٹرل کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔ ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔