کراچی کاسمیٹک برانڈ کی نقل تیار کرنے و فروخت میں ملوث فیکٹری مینیجر گرفتار

فیکٹری سے جعلسازی پر مبنی پراڈکٹ کی 32درجن کارٹن تحویل میں لے لیے گئے


ویب ڈیسک July 23, 2024
فوٹو : ایف آئی اے

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے میٹرویل سائٹ میں قائم فیکٹری پر چھاپہ مار کر بین الاقوامی کاسمیٹک برانڈ کی نقل تیار کرنے اور فروخت میں ملوث فیکٹری مینیجر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ذیشان نامی ملزم نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم فیکٹری مالکان کی اجازت سے گلوپاٹون نامی برانڈ کی نقل تیار کی جاتی ہے۔

چھاپہ مار ٹیم نے فیکٹری سے جعلسازی پر مبنی پراڈکٹ کی 32درجن کارٹن بھی تحویل میں لے لیے ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار فیکٹری مینیجر سمیت مفرور فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مبنی کارروائی میسرز ایکسٹریم بیوٹی کے اسپیشل اٹارنی کی تحریری شکایت پر کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں