کراچی میں مطلع ابر آلود دوپہر کے بعد ہلکی بارش کا امکان

شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں قدرے کمی آگئی


ویب ڈیسک July 23, 2024
فوٹو : ایکسپریس ڈیجیٹل/عدیل طیب

شہر قائد میں آج دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ دوپہر کے بعد کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں قدرے کمی آگئی تاہم نمی میں اضافے کے باعث اصل درجہ حرارت سے 9 درجے زائد محسوس ہو رہا ہے۔

شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شام سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد رات کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

رواں سال، کراچی میں جولائی کے دوران تین راتیں گرم ترین ریکارڈ کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں