راولپنڈی سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کے پاس متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر تھیں، ترجمان ایف آئی اے


ویب ڈیسک July 23, 2024
فوٹو : ایف آئی اے

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عمران طاہر کو چھاپہ مار کارروائی میں قصور سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے پاس متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر تھیں۔

ملزم نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر واٹس ایپ پر شیئر کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کیا جبکہ رقم کا مطالبہ بھی کیا۔ ملزم نے متاثرہ خاتون کی تصاویر خاتون کے اہل خانہ سے بھی شیئر کیں۔

ملزم کے قبضے سے جرم میں استعمال ہونے والے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |