اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم لاپتا شہری گھر پہنچ گیا
عدالت نے شہری کی عدم بازیابی پر آئی جی اسلام آباد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے شہری کی بازیابی سے متعلق حکم کے بعد لاپتا شہری گھر پہنچ گیا۔
لاپتا شہری سمیع اللہ کے گھر واپس آ جانے پر بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی گئی۔ سمیع اللہ کے اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کی حدود سے لاپتہ ہونے پر درخواست دائر کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتا شہری کو 3 روز میں بازیاب کروانے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اِس کیس میں آئی جی پولیس کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو سمیع اللہ کو بازیاب کرانے کیلئے 3 دن کا وقت دیا تھا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتا شخص کے بازیاب نہ ہونے کی صورت میں آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔