دو طرفہ سیریز کیلئے کوئی بات چیت نہیں ہوئی بھارتی میڈیا کا دعویٰ

میٹنگ میں آنے کے دو بنیادی ایجنڈے ہیں، سیریز سے متعلق منصوبے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بورڈ ذرائع


ویب ڈیسک July 23, 2024
میٹنگ میں آنے کے دو بنیادی ایجنڈے ہیں، سیریز سے متعلق منصوبے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بورڈ ذرائع (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کو دوطرفہ سیریز کھیلنے کی کوئی پیشکش نہیں کی۔

بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) نے انکشاف کیا ہے کہ سری لنکا میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

پی ٹی آئی نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارا پہلا ہدف آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کرنا ہے اور بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجے گا یا نہیں جبکہ دوسرا ہدف چیمپئنز ٹرافی کیلئے بجٹ کی منظوری تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر سیریز کا خواہاں

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہم میٹنگ میں اپنے دو بنیادی ایجنڈوں کیساتھ آئے ہیں، اس لیے دوطرفہ سیریز کے منصوبے سے متعلق غور کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

قبل ازیں سال 2023 ایشیاکپ کیلئے بھی بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا بعدازاں ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروایا گیا تھا، ایونٹ میں بھارت نے اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے تھے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025؛ حسن علی نے تحفظات کا اظہار کردیا

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کیلئے بھارت کا دورہ کرچکی ہے جبکہ انڈین ٹیم آخری بار سال 2007 میں پاکستان آئی تھی جس کے بعد سے بھارتی ٹیم مختلف بہانے بناکر دورہ کرنے سے انکار کرتی رہی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی اجلاس؛ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت کا معمہ حل نہ ہوسکا

چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ممکنہ شیڈول بھی منظر عام پر آچکا ہے جبکہ میچز کی میزبانی اور گروپس کے حوالے سے بھی ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کو بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے بھارت کے تمام میچز لاہور میں شیڈول رکھے گئے ہیں لیکن بھارتی بورڈ اور حکومت آئی سی سی ایونٹ میں ٹیم بھیجنے سے گریز کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں