بغیر کسی وجہ کے وزن میں کمی سنگین بیماریوں کا اشارہ ہوسکتی ہے

اچانک وزن میں کمی صحت کے سنگین مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے


ویب ڈیسک July 23, 2024
[فائل-فوٹو]

اگرچہ ہم سب آسانی کے ساتھ وزن کم کرنا پسند کرتے ہیں تاہم ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ اچانک وزن میں کمی صحت کے سنگین مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

اگر آپ ڈائٹنگ یا ورزش معمولات کے بغیر اپنا وزن گھٹتا دیکھی تو یہ ذیابیطس یا کینسر جیسے حالات کا اشارہ دے سکتا ہے۔

صحت کے ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اگر آپ اپنے جسمانی وزن کا پانچ فیصد سے زیادہ غیر متوقع طور پر گنوا دیں یا ایک سال کے اندر 4.5 کلوگرام سے زیادہ بغیر کسی وجہ کے کم ہوتا دیکھیں تو یہ وقت ہے کہ آپ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر سے رجوع کرنے پر امکان ہے کہ آپ کا ڈاکٹر یہ معلوم کرنے کے لیے کچھ ٹیسٹ کرائے گا کہ وزن میں کمی کے پیچھے کیا وجہ ہے۔ تاہم درج ذیل پانچ ممکنہ صحت کے مسائل ہیں جو آپ کا وزن غیر ارادی طور پر کم کرسکتے ہیں۔

1) اووریکٹیو تھائیرائیڈ - اس حالت میں تھائیرائیڈ گلینڈ بہت زیادہ تھائیرائیڈ ہارمون خارج کرنے لگ جاتا ہے۔

2) ٹائپ 1 ذیابیطس

3) آنتوں کی سوزش کی بیماری

4) کینسر

5) ذہنی تناؤ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |