کوہلی کی میٹرک کی مارک شیٹ کس مضمون میں کتنے نمبر جانیے

سابق کپتان کی مارک شیٹ سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی


ویب ڈیسک July 23, 2024
سابق کپتان کی مارک شیٹ سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی (فوٹو: فائل)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی میڑک کی مارک شیٹ سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر (سیوئیر کنوینٹ) نامی ہیڈل نے سابق کپتان بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی سال 2004 میں کیے گئے میڑک کی مارک شیٹ شیئر کی، جو خوب وائرل ہوئی۔

مارک شیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوہلی 2004 میں بھارت کے پشچشم وہار نامی اسکول سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی پر مقدمہ؛ نئی مصیبت میں پھنس گئے

کوہلی نے انگلش کے مضمون میں سب سے زیادہ مارکس حاصل کیے جبکہ دیگر مضامین میں انکی کارکردگی ایویج رہی جبکہ ریاضی اور سائنس میں انکے مارکس سب سے کم تھے۔

مزید پڑھیں: "دو طرفہ سیریز کیلئے کوئی بات چیت نہیں ہوئی! بھارتی میڈیا کا دعویٰ"

سابق بھارتی کرکٹر نے محض 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی جبکہ 9ویں جماعت تک وہ وشال بھارتی پبلک اسکول میں زیر تعلیم رہے۔

ویرات اپنے اکثر انٹرویوز میں بتاچکے ہیں ان کا پسندیدہ مضمون تاریخ (ہسٹری) تھا کیوںکہ انہیں تاریخ کو جاننے میں خاصی گہری دلچسپی ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں