راولپنڈی میٹرو بس ٹریک سے کود کر نوجوان کی خودکشی

ہلاک ہونے والا شخص ذہنی طور پر ایب نارمل اور سڑکوں پر گزر بسر کرتا تھا۔

ہلاک ہونے والا شخص ذہنی طور پر ایب نارمل اور سڑکوں پر گزر بسر کرتا تھا۔ فائل فوٹو:

راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کے علاقے کمیٹی چوک کے قریب میٹرو بس سروس کے ٹریک سے کود کر 34 سالہ شخص نے زندگی کا خاتمہ کرلیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

سنگین واقعے نے میٹرو بس سروس کی سیکیورٹی کا پول بھی کھول کر رکھ دیا ۔ پولیس سی سی ٹی وی حاصل کرنے بس اتھارٹی حکام کے پاس پہنچی تو انکشاف ہوا کہ میٹرو اتھارٹی کے کیمرے ہی خراب ہیں ۔

ہلاک ہونے والا شخص ذہنی طور پر ایب نارمل اور گھر والوں سے دور راولپنڈی کی سڑکوں پر گزر بسر کرتا تھا۔

ایلی ویٹڈ ٹریک سے کود کرزندگی کا خاتمہ کرنے کی ویڈیو میں وحید کو ٹریک سے جھولتے ہوئے اور نیچے مری روڈ پر ٹریفک کو معمول کے مطابق رواں دواں دیکھا جاسکتا ہے ۔


لٹکنے والا شخص لمحوں میں کئی فٹ بلند ٹریک سے مری روڈ پرآ گرتا ہے اور موقع پر دم توڑ دیتا ہے۔

اسکی شناخت محمد وحید کے نام سے ہوئی جو سرگودھا کا رہائشی تھا۔ پولیس کا کہنا تھاکہ خودکشی کرنے والا شخص ٹریک پر پیدل کیسے پہنچا اور وہاں چلتا رہا ۔

ایس ایچ او وارث خان انسپکٹر تہذیب الحسن کا کہنا تھاکہ وحید کے راولپنڈی میں باربر شاپ چلانے والے عزیز اور دیگر لواحقین نے بتایا کہ وحید مفلوک الحال تھا اور راولپنڈی میں سڑکوں پر گھوم پھر کر گزرا کرتا اور سڑکوں پر ہی رہتا تھا۔

ادھر بس انتظامیہ کا کہنا تھاکہ متاثرہ شخص بس پر سفر کرکے کمیٹی چوک اسٹیشن پہنچا اور ٹریک پر پیدل نکل گیا جس کو سیکیورٹی اسٹاف نے روکنے کی کوشش کی لیکن اتنی دیر میں وہ ٹریک سے لٹک کر کود گیا۔
Load Next Story