گرفتاریوں اور مقدمات کیخلاف پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کی علامتی بھوک ہڑتال

علامتی بھوک ہڑتال میں حکومتی انتقامی کارروائیوں کے خلاف ردعمل بھی دیا جائے گا


ویب ڈیسک July 23, 2024
فوٹو : اسکرین گریب

گرفتاریوں، چھاپوں اور قیادت و کارکنوں کے خلاف مقدمات پر تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے احتجاجی طور پر علامتی بھوک ہڑتال کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دوپہر تین بجے لگایا گیا جس کی قیادت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کر رہے ہیں۔ علامتی بھوک ہڑتال میں حکومتی انتقامی کارروائیوں کے خلاف ردعمل بھی دیا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سمیت تمام ارکان بھوک ہڑتال کر رہے ہیں جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ میں شریک ہیں۔ دوپہر تین بجے سے شام سات بجے تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

ارکان پارلیمان کو پارٹی وفاداریاں نہ بدلنے پر مقدمات کی دھمکیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

بانی چیئرمین خود بھی بھوک ہڑتال کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں اور ارکان نے پہل کر دی ہے۔ پی ٹی آئی مطالبات تسلیم نہ ہونے پر بھوک ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں