چیمپئینز ٹرافی 2025 افغان بورڈ کا بھی بڑا بیان آگیا

آئی سی سی سالانہ اجلاس میں افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی محسن نقوی سے ملاقات

آئی سی سی سالانہ اجلاس میں افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی محسن نقوی سے ملاقات (فوٹو: ٹوئٹر)

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 میں اپنی شرکت سے متعلق پاکستان کو آگاہ کردیا۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین واعظ اشرف اور نصیب خان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی۔

میٹنگ کے دوران افغان بورڈ کے اعلیٰ حکام نے 2025 چیمپئینز ٹرافی میں افغانستان ٹیم کی شرکت کی یقین دہانی کروائی۔


مزید پڑھیں: "دو طرفہ سیریز کیلئے کوئی بات چیت نہیں ہوئی! بھارتی میڈیا کا دعویٰ"

انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہماری ٹیم پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے میزبان ملک جائے گی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی اجلاس؛ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت کا معمہ حل نہ ہوسکا

قبل ازیں سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اکاؤنٹس کے ذریعے خبریں پھیلائی جارہیں تھی کہ بھارت کی طرح افغان ٹیم میں سیکیورٹی خدشات کے باعث چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کا رخ نہیں کرے گی۔
Load Next Story