پشاور بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

واقعے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے، پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے کلاشنکوف سمیت اسلحہ برآمد کرلیا


ویب ڈیسک July 23, 2024
(فوٹو: فائل)

بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، اس دوران فائرنگ میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔


پولیس کے مطابق تھانہ سروکلی کی حدود رشکئی شبقدر میں بچوں کی لڑائی بڑھتے بڑھتے بڑوں تک پہنچ گئی۔ اس دوران فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے 2 افراد جاں بحق اور 2 بچوں سمیت 3 زخمی ہو گئے۔


جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس نے بروقت کارروائی رکتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف اور 2 پستول برآمد کرلیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |