بارکھان اور ہرنائی میں مسلح افراد نے ٹرک جلاد یے فائرنگ سے 2 ڈرائیور جاں بحق

واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے، لیویز نے ناکابندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا


ویب ڈیسک July 23, 2024
(فوٹو: اسکرین گریب)

بلوچستان کے علاقوں بارکھان اور ہرنائی میں مسلح افراد نے ٹرکوں کو نذر آتش کردیا،ا س دوران فائرنگ سے 2 ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔


لیویز ذرائع کے مطابق بارکھان اور ہرنائی میں ٹرکوں پر فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرنے کے بعد ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ اطلاع ملنے پر لیویز نے علاقے کی ناکابندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں