کنگنا رناوت کملا ہیرس کی ٹرولنگ کرنے والوں پر برس پڑیں

امریکی خود کو بڑا ماڈرن سمجھتے ہیں لیکن یہ بھارتیوں سے زیادہ دقیانوسی ہیں، اداکارہ


ویب ڈیسک July 23, 2024
کملا ہیرس کو جو بائیڈن کی جگہ امریکی صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے:فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا نے رناوت امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی ٹرولنگ کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر بیان میں امریکی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب سے جو بائیڈن نے کملا ہیرس کو امریکی صدارت کے لیے نامزد کیا ہے ان کے خلاف جنسی تعصب اور نفرت پر مبنی میمز کا طوفان آگیا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ڈیموکریٹس کی حمایت نہیں کرتی تاہم میرے لیے یہ حیران کن ہے کہ کس طرح ایک بزرگ خاتون سیاست دان کو جو کیلی فورنیا کی اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں امریکی شہریوں کی جانب سے جنسی تعصب اور برے رویے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ یہ امریکی اپنے آپ کو بڑا ماڈرن سمجھتے ہیں لیکن یہ سچ تو یہ ہے کہ یہ بھارتیوں سے بھی زیادہ دقیانوسی ہیں۔ ان سب کو شرم آنا چاہیے۔ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار اور امریکا کے موجودہ صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہو کر بھارتی نژاد امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں