بلوچستان سے گیس کے نئے ذخائر ملکی گیس نیٹ ورک میں شامل
3 ملین میٹرک اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس سسٹم میں شامل کی گئی، ماری پیٹرولیم
ماری پیٹرولیم نے اضافی گیس کی ٹیسٹنگ پیداوار اور ترسیل کامیابی سے مکمل کرلی ہے جس کے نتیجے میں بلوچستان کے 5کنوؤں سے قدرتی گیس کے نئے ذخائر ملکی گیس نیٹ ورک میں شامل ہوگئے۔
ماری پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے خط میں بتایا گیا ہے کہ 3ملین میٹرک اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس نیٹ ورک سسٹم میں شامل کی گئی۔
خط میں یہ بتایا گیا ہے کہ غازیج گیس فیلڈ سے قدرتی گیس کا ذخیرہ سوئی ناردرن گیس کو دیا گیا ہے اور کمپنی غازیج گیس فیلڈ کا ڈیولپمنٹ پلان بھی تیار کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ڈیولپمنٹ پلان مرتب کرنے کے بعد اوگرا کو منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔