لاہور کم عمر بچی کی غیر ملکی سے جبری شادی رکوا دی گئی

پولیس نے بچی کے والدین اور نکاح خواہ کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک July 23, 2024
کم عمر بچی کی شادی کی اطلاع محلے داروں نے دی:فوٹو:فائل

لاہور میں کم عمر کی بچی کی غیرملکی سے جبری شادی رکوا دی گئی۔

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے بروقت کارروائی کرکے کم عمر کی بچی کی غیرملکی شخص سے زبردستی شادی کروانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے 12 سالہ بچی کا نکاح کروانے والے والدین کو گرفتار کرلیا۔ والدین پیسوں کی لالچ میں کم بچی کی شادی غیرملکی سے کروا رہے تھے۔

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر محلے داروں کی جانب سے کال موصول ہوئی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری پولیس کو موقع پر بھجوایا جس نے متاثرہ بچی کے والدین اور نکاح خواہ کو حراست میں لے کرقانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ ترجمان سیف سیٹیز کا کہنا ہے کہ خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرسکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |