کویت کی تاریخ میں مختصر ترین شادی

شادی کے صرف کچھ ہی منٹ بعد ہی جوڑے میں علیحدگی کے احکامات جاری کر دیے گئے

[فائل-فوٹو]

کویت میں ایک جوڑے کے درمیان جس کے نکاح کو 5 منٹ بھی نہیں ہوئے تھے، نکاح کے محض 3 منٹ بعد ہی طلاق ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی نویلی دلہن اور دلہے کے درمیان اس وقت طلاق ہوئی جب شوہر نے شادی کی تقریب سے نکلتے وقت دلہن کا مزاق اُڑایا۔


شادی عدالت میں انجام دی گئی، جب نکاح کے بعد جوڑا عدالت سے باہر جانے کے لیے نکلا تو دلہن پھسل گئی۔ دلہے نے اسے گرنے پر 'بیوقوف' کہہ دیا۔ یہ سن کر خاتون غصے میں آگئیں اور جج کے پاس واپس گئیں اور شادی فوری منسوخ کرنے کی درخواست کی۔

جج نے درخواست سن کر شادی کے صرف تین منٹ بعد جوڑے میں علیحدگی کے احکامات جاری کر دیے۔ یہ ملک کی تاریخ کی مختصر ترین شادی بتائی جاتی ہے۔

شادی میں شریک ہونے والے ایک صارف نے ایکس پر بتایا کہ میں ایک شادی میں گیا تھا جہاں دُلہے نے اپنی بیوی کا مذاق اڑایا جس میں لڑکی کا والد بھی شامل تھا۔ لڑکی نے فوراً اسی وقت طلاق لے لی۔
Load Next Story