ایف آئی اے نے صنم جاوید کی بریت کیخلاف اپیل واپس لے لی

عدالت نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی


ویب ڈیسک July 23, 2024
(فوٹو: فائل)

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے صنم جاوید کی بریت سے متعلق ڈیوٹی مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج افضل مجوکا نے صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر شیخ عامر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت پیشی کے دوران، صنم جاوید نے کہا کہ عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ۔

جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ میں نے انصاف کیا، کسی پر احسان نہیں کیا، وکلاء آتے رہے، انہوں نے دلائل دیے اور میں نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا۔

عدالت نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |