پختونخوا حکومت نے تمباکو ٹیکس میں اضافہ واپس لے لیا نسوار پر شرح برقرار

ٹیکس میں اضافہ واپس لینے کے لیے صوبائی حکومت پر سیاسی دباؤ تھا، فنانس ترمیمی بل آج پختونخوا اسمبلی میں پیش کیا جائے گا


ویب ڈیسک July 23, 2024
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے تمباکو پر ٹیکس میں اضافہ واپس لے لیا جب کہ نسوار پر ٹیکس کی شرح برقرار رکھی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت تمباکو پر ٹیکس کے حوالے سے سیاسی دباؤ برداشت نہیں کر سکی، جس کی وجہ سے ٹیکس میں اضافہ واپس لیتے ہوئے حکومت نے ٹیکس میں 100 فیصد کمی کا فیصلہ کرلیا۔


خیبر پختونخوا حکومت نے حالیہ بجٹ میں تمباکو ٹیکس میں اضافہ کیا تھا ۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں ورجینا تمباکو پر ڈویلپمنٹ ٹیکس 50 روپے فی کلو لگایا تھا اور دیگر اقسام پر یہ ٹیکس 30 روپے مقرر ہوا تھا، تاہم اب ورجینا پر 25 روپے اور دیگر اقسام پر 15 روپے فی کلو ٹیکس نافذ ہوگا ۔


دریں اثنا صوبائی حکومت نے نسوار پر ٹیکس کی شرح کو برقرار رکھا ہے۔


اس حوالے سے صوبائی فنانس ترمیمی بل آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس میں اضافہ واپس لینے کے لیے اسد قیصر ، عاطف خان اور دیگر ارکان کا صوبائی حکومت پر دباؤ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |