شاہینز رواں برس کتنے میچز کب اور کس کیخلاف کھیلیں گے

2 بڑی ٹیمیں بالترتیب اگست اور نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گی


ویب ڈیسک July 23, 2024
2 بڑی ٹیمیں بالترتیب اگست اور نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گی (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس بنگلادیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں دورہ کریں گی۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ٹیمیں بالترتیب اگست اور نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گی، بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیمیں 2 چار روزہ جبکہ 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کیساتھ میچز کے مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان شاہینز کی ٹیم اِن دنوں بنگلادیش اے کیخلاف ڈارون میں میچز کھیل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو 148 رنز سے شکست دیدی

پاکستان شاہینز نے پہلا چار روزہ میچ 148 رنز سے جیتا ہے جبکہ دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے کھیلا جائے گا۔

بنگلادیش دورہ پاکستان کے دوران اپنا پہلا 4 روزہ میچ 10 سے 13 اگست جبکہ دوسرا میچ 17 سے 20 اگست تک کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز 23، 25 اور 27 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: کوہلی کی میٹرک کی مارک شیٹ؛ کس مضمون میں کتنے نمبر؟ جانیے

اسی طرح سری لنکا کی ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، پہلا 4 روزہ میچ 11 سے 14 نومبر جبکہ دوسرا 4 روزہ میچ 18 سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ ون ڈے میچز 25، 27 اور 29 نومبر کو ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان ایمرجنگ ٹیم رواں برس ایشیاکپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، جو اکتوبر میں کھیلا جائے گا جبکہ انڈر 19 ٹیم نومبر/دسمبر میں انڈر 19 ایشیاکپ میں حصہ لے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں