لاہور سکھ شہری کے دواخانے میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

ڈاکو مریض بن کر دواخانے آئے، سکھ شہری سے مزاحمت پر ایک ڈاکو کی فائرنگ سے دوسرا مارا گیا، دو ڈاکو فرار


ویب ڈیسک July 23, 2024
فائرنگ کے بعد جائے وقوع کا منظر (فوٹو : ایکسپریس)

لاہور رائیونڈ کے علاقے میں سکھ شہری کے دواخانے میں ڈکیتی کے دوران ایک ڈاکو سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھ شہری اور ڈاکوؤں میں ہاتھا پائی کے دوران فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے دوران گولی ایک ڈاکو کے سر میں لگی جس سے وہ مارا گیا جب کہ دو ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سکھ شہری ستندر پال گردن پر چوٹ آنے سے زخمی ہوگیا، ڈاکو مریض بن کر دواخانے پر علاج کے بہانے آئے تھے، فرار ہوئے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں