مسلم لیگ ن کی حمزہ شہباز کو لانچ کرنے کی تیاری وفاق میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں خصوصی پروٹوکول اور اسٹاف ملے گا، متحرک اور پرانے کارکنوں سے رابطے تیز

فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز کو لانچ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں انہیں وفاق میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔



ملکی سیاسی عدم استحکام کے دوران ن لیگ نے حمزہ شہباز کو میدان میں اتارنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور انہیں وفاق میں اہم عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے لاہور میں حمزہ گروپ کے متحرک اور پرانے کارکن ساتھیوں سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں۔


ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس لاہور میں دفتر تیار کیا جا رہا ہے، جہاں انہیں خصوصی پروٹوکول اور اسٹاف دیا جائے گا۔ حمزہ شہباز اہم حکومتی امور انجام دینے کے ساتھ پارٹی ورکرز کے کام ترجیحی بنیادوں پر کروائیں گے۔


واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عرصہ دراز سے سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں، جو اَب اپنے ساتھیوں کی احساس محرومیاں دور کرنے کے لیے دوبارہ متحرک ہو رہے ہیں۔ وفاق اور پنجاب میں نظر انداز کیے گئے سابق اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنما حمزہ شہباز کی واپسی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

Load Next Story