کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کے لیے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

قرارداد پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سجاد سومرو کی جانب سے فائل کی گئی ہے


ویب ڈیسک July 23, 2024
قرارداد جمع کرانے کا منظر (فوٹو : ایکسپریس)

کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کے لیے پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوز کی جانب سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سجاد سومرو نے اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کے ای کے ناجائز بل اور بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کررکھا ہے، کے ای کراچی کے عوام کو بجلی فراہمی میں مکمل ناکام ہوگیا ہے۔

pti sind assembly resulotion against k electricسجاد سومرو کے مطابق ہیٹ اسٹروک کے باعث شہری مررہے ہیں مگر کے ای انتظامیہ کی صحت پر کوئی اثر پڑ رہا، سندھ اسمبلی اس اہم معاملے پر بحث کرے، کے ای کا لائسنس منسوخ کرکے اسے سرکاری تحویل میں لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں