وزیراعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری کیلیے بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
محکمہ خزانہ کوگاڑیوں کی خریداری کے لیے شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
مالی بحران سے دوچار حکومت سندھ کی شاہ خرچیاں، خسارے کا بجٹ پیش کرنے والی حکومت کے چیف ایگزیکٹوسید قائم علی شاہ اور چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ کیلیے12کروڑ روپے مالیت سے بلٹ پروف لینڈ کروزرگاڑیوں کی خریداری کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مالی سال کے آخرمیں بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے لیے قواعد وضوابط کو بھی یکسر نظر انداز کردیا گیا ہے جبکہ محکمہ خزانہ کوگاڑیوں کی خریداری کے لیے شدید دبائوکاسامنا کرناپڑرہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی بحران سے دوچارحکومت سندھ کی جانب سے صوبے کے چیف ایگزیکٹیو اور چیف سیکریٹری کی سیکیورٹی کوفول پروف بنانے کیلیے 8 کروڑروپے کی لاگت سے3 بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جائیں گی اس سلسلے میں باقاعدہ ورک آرڈربھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ ان3 لینڈ کروزرکوبلٹ پروف بنانے پر مزید4 کروڑ روپے کے اخراجات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ سندھ سیکریٹریٹ میں واقع اپنے دفترآنے سے بھی گریزکررہے ہیں اوراپنی رہائیش گاہ تک محدود ہوچکے ہیں جس کی بنا پر سیکریٹریٹ آنے والے ملاقاتیوں کونہ صرف مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بلکہ سیکڑوں فائلیں بھی التواکاشکارہیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں گاڑیوں کوبلٹ پروف بنانے کی اس وقت 4 فیکٹریاں کام کررہی ہیں۔ ایک گاڑی کوبلٹ پروف بنانے پر30 لاکھ روپے خرچہ ہوتے اوران گاڑیوں پرکلاشنکوف کی گولیاں بھی اثر نہیں کرتی ہیں۔