جرائم میں ملوث ہونے پر لانڈھی تھانے کے ہیڈمحرر سمیت 6 اہل کار معطل

معطل پولیس اہلکار گٹکا، ماوا کے کارخانے سے بھاری رقم وصول کرتے تھے، ایس ایس پی کورنگی نے ان کے خلاف کارروائی کی

(فوٹو : فائل)

ایس ایس پی کورنگی نے منظم جرائم میں ملوث ہونے پر لانڈھی تھانے کے ہیڈ محرر، انٹیلی جنس اہلکار سمیت 6 پولیس اہل کاروں کو معطل کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان نے منظم جرائم میں ملوث لانڈھی تھانے کے ہیڈ محرر نعیم تارا، انٹیلی جنس اہلکار جنید اور 4 پولیس اہلکاروں، عدنان، عثمان، عباسی، برکت کو معطل کردیا۔

معطل ہونے والے پولیس اہلکار گٹکا، ماوا کے کارخانے سے بھاری رقم وصول کرتے تھے۔ ایس ایس پی کورنگی کی ویجی لینس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر لانڈھی ساڑھے تین نمبر پر چھاپہ مارا، ویجی لینس ٹیم نے چھاپے میں بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔
Load Next Story

پاکستان