جہیز کا لالچ بھارت میں سُسرالیوں نے حاملہ بہو کے ہاتھ پیر کاٹ کر لاش جلا دی

سسرالی اس ہولناک واردات کے بعد فرار ہوگئے


ویب ڈیسک July 23, 2024
شوہر اور ساس سسر اس ہولناک واردات کے بعد فرار ہوگئے، فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 23 سالہ حاملہ بہو کو سسرالیوں نے جہیز نہ لانے پر ہونے والے جھگڑے کے بعد قتل کردیا اور ہاتھ پیر کاٹ کر لاش جلا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ضلع راج گڑھ ضلع میں پیش آیا۔ رینا تنور اور متھن تنور کی شادی 5 برس قبل ہوئی تھی اور دونوں کی ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہل محلہ کی رپورٹ پر جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو رینا کی لاش کی راکھ پائی۔ اس کے ہاتھ پاؤں کاٹ کر اور چہرہ مسخ کرنے کے بعد آگ لگائی گئی تھی۔

میکے والوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی رینا پھر سے امید تھی اور گود بھرائی کی رسم وغیرہ کے لیے سسرالیوں کے لیے تحفے تحائف نہ لانے پر جھگڑا ہوا تھا۔

سسرال والے اس ہولناک واردات کے بعد سے فرار ہیں۔

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ شادی کے پہلے روز سے رینا کو جہیز نہ لانے کے طعنے دیے جاتے تھے اور اس بات پر جھگڑے ہونا معمول کی بات تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں