چھوٹی بہن کی ناگہانی موت نے اللہ کے فیصلوں پر راضی رہنا سکھا دیا ونیزہ احمد
لوگوں کو ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے اور اس کے فیصلوں پر راضی رہنا چاہئے، اداکارہ
پاکستان کی نامور اداکارہ ونیزہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی چھوٹی بہن کی موت نے زندگی کو تبدیل کردیا اور وہ اللہ سے زیادہ قریب ہوگئیں۔
ایک نجی ٹی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا ان کی چھوٹی بہن ایشا صرف 25 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئی اور اسے کوئی بیماری نہیں تھی۔
ونیزہ احمد کا کہنا تھا کہ ایشا ایک کار حادثے کا شکار ہوکر چل بسیں اور اس کی موت سے انہوں نے اللہ کے فیصلوں پر راضی ہونا سیکھ لیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے اور اس کے فیصلوں پر راضی رہنا چاہئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ امتحانات میں کم نمبروں پر خودکشی کرلیتے ہیں حالاں کہ انہیں اللہ پر یقین کرنا چاہئے اس نے ان کے لئے اچھا منصوبہ رکھا ہوتا ہے۔