پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر درخواست پر سماعت کریں گے
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد جنجوعہ کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے احمد جنجوعہ کی درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کر دی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کل سماعت کریں گے۔
پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد جنجوعہ کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ درخواست دائر کر رکھی ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے احمد جنجوعہ کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا اور انہوں نے انسداد دہشت گردی عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔